بھٹکل:30/نومبر (ایس او نیوز)اتر کنڑا ضلع موگیر سماج، لکشمی سرسوتی پتن سہکاری سنگھ ،موگیر سماج ملازمین سنگھ اور موگیر ڈگری سنگھ بھٹکل کے اشتراک سے تعلقہ کے وینکٹاپور شری نواس ہال میں ہونہار طلبا کی تہنیت اور ایورڈ پروگرام کا اترکنڑاضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر نے افتتاح کیا۔
افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے جئے شری موگیرنے سماج کا متحد ہونا ضروری ہونے اور متحرک ہونے کی بات کہی۔ ہبلی کمس اسپتال کے کڈنی ماہر ڈاکٹر وینکٹیش موگیر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طلبا تعلیم اور صحت پر خاص توجہ دیں۔ موگیر سماج سنگھ کے صدر کے ایم کرکی نے پروگرام کی صدارت کی۔ موگیر ملازمین سنگھ کے صدر کے جی موگیر ، لکشمی پتن سہکاری سنگھ کے صدر بھاسکر موگیر، ضلع موگیر سماج کے جنرل سکریٹری این جی دئیمنے ، سرسی کے انپاموگیر، جئیونت ، کمٹہ کے وئیدیا، رادھا اشوک وئیدیا، اشوک بھٹکل وغیرہ موجود تھے۔ اننت موگیر نے نظامت کی۔ سکریٹری ڈی آئی موگیر نے شکریہ اداکیا۔ ضلع کے مختلف مقامات سے آئے ہوئے 58ہونہار طلبا کی تہنیت کی گئی ۔ اس موقع پر سماج کی طرف سے ضلع پنچایت کی صدر جئے شری موگیراور تعلقہ پنچایت کی نائب صدر رادھا اشوک وئیدیا کی تہنیت کی گئی ۔ اس کے بعد منعقد ہوئے مقابلوں میں 130طلبا نے شرکت کی۔